جبالیہ اور خانیونس میں فلسطینی پناہ گزینوں کے مراکز پر صیہونی بمباری، ایران کی جانب سے شدید مذمت

تہران (ارنا) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے جبالیہ اور خانیونس میں فلسطینی پناہ گزینوں کے مراکز اور خیموں پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

جبالیہ اور خانیونس میں واقع فلسطینی پناہ گزینوں کے مراکز پر صیہونی بمباری کے نتیجے میں متعدد شیر خوار بچوں سمیت درجنوں بے گناہ فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ہر ریاست کی قانونی اور اخلاقی ذمہ داری کی یاد دہانی کراتے ہوئے اقوام متحدہ سے غزہ میں نسل کشی کی روک تھام اور انسانی قوانین کی پابندی کو یقینی بنانے کی اپیل کی۔

بقائی نے صیہونی حکومت اور اس کے اعلی حکام کے خلاف عالمی عدالت انصاف اور بین الاقوامی فوجداری عدالت میں مقدمات کی پیروی کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .